ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ’’نوٹ بندی عام آدمی کے خلاف فرمان ،بازاربند‘‘

’’نوٹ بندی عام آدمی کے خلاف فرمان ،بازاربند‘‘

Sat, 12 Nov 2016 19:16:26    S.O. News Service

ممتا بنرجی نے ’ سیاہ سیاسی فیصلے‘ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا 
کولکا تہ، 12 ؍نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )1000اور 500روپے کے نوٹ کے چلن کو بند کرنے کے لیے مودی حکومت پر دوبارہ حملہ بولتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج اس سیاہ سیاسی فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عام آدمی کے خلاف ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ اس سیاہ سیاسی فیصلے کو واپس لیں ،جو عام آدمی کے خلاف ہے۔پورے ہندوستان کے بازار برباد ہو گئے، خریدنے کی صلاحیت ختم ہو گئی، لوگ ناخوش ہیں، ممتا نے کہا کہ وہ پہلے بھی ایسا کہہ چکی ہیں ۔انہوں نے کہا،لیکن جس طریقے سے نوجوان، بوڑھے اور ہر کوئی پریشان ہیں ، میں پھر مرکزی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ فیصلے کو واپس لے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بڑا سیاہ گھوٹالہ بن گیا ہے، عام آدمی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو پورا فائدہ مل رہا ہے۔ترنمول سربراہ نے جمعرات کو سبھی اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کی کہ مرکز کی غریب مخالف حکومت کے خلاف متحد ہوکر کام کریں۔بنرجی نے کہا تھاکہ ہم اس سیاسی اور مالی افراتفری سے مل کر لڑیں، ہم آپ سبھی کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کے لوگوں کو غریب بنا کر نریندر مودی جاپان چلے گئے ہیں۔ترنمول کانگریس نے نوٹ بندی معاملے پر راجیہ سبھا میں 16؍نومبر کو بحث کرنے کے لیے نوٹس بھی دیا ہے۔اسی دن پارلیمنٹ سیشن کا آغاز ہو رہا ہے۔لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے لیڈر سدیپ بندوپادھیائے نے کہا ہے کہ اسی دن پارٹی ایوان میں التوا تجویز لائے گی۔نوٹ بندی کے معاملے پر ممتا نے شاعری بھی لکھی ہے۔


Share: